Followers

!کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد سے چھٹکارہ ممکن



                     !کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد سے چھٹکارہ ممکن

کہنیوں کی کالی اور مردہ جلد۔

   سورج کی کرنیں جب براہ راست ہماری جلد پر پڑتی ہیں تواس سے ہماری کہنیوں اور گھٹنوں کی جلد کالی اور سخت ہو جاتی ہے۔ اکثر مرد اور خواتین کہنیوں اور گھٹنوں کی صفائ کا خاص خیال بھی نہیں رکھتے۔ جس کی وجہ سے ان پر میل جمتا رہتا ہےاور جلد کے مسام بلکل بند ہو جاتے ہیں۔ آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جلد مردہ اور رنگت سیاہ ہو جاتی ہے۔  کہنیوں اور گھٹنوں پر موجود  اس مردہ جلد اور سیاہ رنگت کو ختم کرنے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں-
اجزاء۔
       چینی ایک کھانے کا چمچ، زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چٹکی، دودھ ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب-
         ایک پیالی میں سارے اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یکجان کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک   کہنیوں اور گھٹنوں پر مساج کریں پھر کسی اچھے صابن سے دھو لیں۔ یہ عمل روزانہ کریں۔انشاءاللہ ایک ہفتے میں آپ کی کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد مکمل طور پر ختم ہو جائےگی اور جلد نرم وملائم ہو جائے گی۔
پاؤں کی مردہ جلد۔

0 comments:

Post a Comment

Blogger templates

Follow us on instagram

Instagram