Followers

خوب صورت دلہن کیسے بنا جاۓ۔kobsorat dulhan kaisy bana jaey.


                                      .خوب صورت بنۓ

خوبصورت دلہن


  ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے  کہ اپنی شادی کے دن جو اس کی زندگی کا اہم ترین دن ہے ۔وہ زبردست۔ خوبصورت اور  

 پرکشش نطر آۓ۔شادی کے دن پر کشش نظر آنے کےلۓ پر لڑکی کو ایک ماہ  پہلے سے تیاری شروع کر دینی چا ہیے
       
                                                              اندونی اور بیرونی دونوں قسم کی خوبصورتی پر توجہ دینی چاہیے

غذا۔
جلد اور بالوں کی کئ مشکلات صرف غذا کی وجہ سے پیدا  ہوتی ہیں۔ اس لۓ دلہن کو اپنی روزمرہ غذا میں کچی اور تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ضرور کرنا چاپیے۔

جلد  کی حفاظت۔
جلد اور بالوں کو انفرادی توجہ کی  ضرورت ہوتی ہے اور اسکے لۓجلد کی قسم کے بارے میں معلوم ہونا ضروری ہے

چکنی جلد۔
چکنی جلد کو صابن اور پانی سے دن میں صرف دو دفعہ دھونا چاہیے۔ سادے پانی سے اپ جتنی مرتبہ چاہیں دھو سکتی ہیں
چکنے پن کو کم کرنے کے لۓ عرق گلاب کا استعمال کرنا چاہیے۔روئ کو اس میں بھگوئیں اور اپنے چہرے پر پھیریں۔

خشک اور پھٹی ہوئ جلد۔
خشک اور پھٹی ہوئ  جلد کو ایسی اشیاءکی ضرورت ہوتی ہے جس سے اس کو نمی حاصل ہوتی رہے۔ اس کے لۓ کولڈ
کریم یا روغن بادام کا مساج کریں۔ اس سے  آپ کی جلد کے چکنے غدود میں  نمی اور رطوبت کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

ملی جلی جلد۔
ملی جلی جلد آپ کے لۓمشکلات پیدا کر سکتی ہے ۔اس لۓآپ کو چکنے حصوں کو ان کی چکنائ کم کرنے  اور خشک    

حصوں کونم کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ان کی الگ الگ حفاطت کریں

لیموں کا استعمال۔

لیموں آپ کی خوبصورتی میں جادوئ اضافہ کر سکتا ہے ۔

٭آپ ایک گلاس پانی مین دو چمچے شہد اور ایک لیموں کا رس ملا کر پیئں ۔ اس سے رنگ گورا ہو گا ۔ جلد میں سرخی آ جاۓ گی  اور بال بھی بہتر ہو جایئں گے۔

٭روزانہ رات کو سونے سے پہلے  بالائ میں ایک چمچہ لیموں کا عرق ملا کر مالش کریں اور پندرہ منٹ بعد کسی اچھے صابن سے دھو لیں۔

٭لیموں کاٹ کر چہرے پر رگڑیں مردہ خلیے باہر نکل جائیں گے۔ ہاتھ۔ گردن اور پاؤں جہاںرنگ زیادہ سانولا ہو کہنی ۔ ٹخنہ وغیرہ اس سے رنگ  صاف ہو جاۓ گا۔

بالوں کی حفاظت۔

ایک خوبصورت دلہن کے لیے جتنی ضروری اچھی جلد ہے اتنے ہی اہم روشن۔ چمکدار بال ہیں۔چکنے بالوں کو ایسے شیمپو کی ضرورت پوتی ہے جس میں ایسے اجزاء شامل ہوں جو اپ کی کھوپڑی کے تیزابی واساسی توازن کو بگاڑے بغیر اپ کے بالوں کی چکناٰئ کو کم کر دے۔
خوبصورت بال

                     ٭ خشک بالوں کو زیادہ سے زیادہ تیل کی ضرورت ہوتی ھے۔کنڈیشنر  سے بھی خشک بالوں کو اچھی حالت میں رکھا جاتا ہے      
٭گرم تیل کی مدد سے اپنے سر کا نرمی سے مساج کریں اس سے آپ کے سر کا    دوران خون بڑھے گا اچھا دوران خون اور         
اچھی خوراک صحت مند بالوں کے لیے بہت ضروری ہے ۔
٭ایک چمچہ سرسوں کا تیل۔ ایک انڈا تھوڑی سی مہندی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور بالوں میں لگائیں۔ دو گھنٹےبعد دھو لیں  بال چمکدار ہو جائیں گے

٭لیموں کےرس کو تیل میں  ملا کر بالوں میں لگائیں خشکی سے نجات ملے گی اور بال خوبصورت ہو جائیں گے

٭بالوں کی سفیدی کے لیے آپ مہندی میں ایک انڈا۔ایک چمچ سرسوں کا تیل اور ایک چمچ کافی ملا لیں اور سرپر دو رگھنٹے لگا رہنے دیں۔پھر بال دھو لیں بال خوبصو رت چمکدار ہو جائیں گے اور سفید بال بھی نظر نہیں آئیں گے
کھانا ہلکا پھلکا کھائیں پھل زیادہ مقدار میں لیں اور سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ بھر پور نیند لیں۔

ویکسنگ۔
اپنے بازؤں اور ٹانگوں کی طرف دیکھیں اگر وہاں بہت زیادہ بال ہیں آپ ویکسنگ سے انھیں خوبصورت بنا سکتی ہیں ویکسنگ بالوں کو صاف کرنے کا بہترین اور دیرپا عمل ہے۔بازار میں پہلے سے تیار شدہ ویکسنگ کریم دستیاب ہے بالوں کو صاف کرنے کے بعد جلد پر موسچرائزر کا استعمال کریں پھر پیڈی کیور اور مینی کیور کریں

بلیچنگ
بلیچنگ سے جلد صرف گوری ہی نہیں نظر آتیہے بلکہ اس سے جلد مین گلابی پن بھی پیدا ہوتا ہے جلد میں سرخی بھی آتی ہے
٭ایک ٹیبل سپون ہائیڈروجنپر آکسائیڈ میں چند قطرے ایمونیاکے شامل کر کے چہرے پر لگائیں بیس منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے دھو ڈالیں یا کوئ بلیچ کریم استعمال کر لیں  بہت حساس جلد پر بلیچنگ کرنے سے پرہیز کرنا چا ہیے۔

فیشل۔

شادی سے دو دن پہلے فیشل کریں، اس سے دوران خون بڑھنے اور تمام مردہ جلد کی صفائ ہونے میں مدد ملتی ہے۔ میں اپ کو مختلف قسم کی جلد کے لیے گھر میں بننے والے ماسک بتا رہی ہوں۔
چکنی جلد کے لیے۔

٭ایک انڈے کی سفیدی میں ایک ٹی سپون شہد ملائیں اور اس گاڑھے لیپ کو چہرے پر لگائیں سات منٹ بعد چہرہ دھو لیں

٭دو ٹیبل سپون پپیتہ کا گودا ایک ٹیبل سپون لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگائیں بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر دھو لیں۔

٭خشک جلد کے لیے۔

ایک ٹیبل سپون زیتون کا تیل لے لیں اور اس کو تازہ کریم میں اچھی طرح ملا لیں دس منٹ کے لیے اسے چہرے پر لگائیں پھر اسے روئ کی مدد سے صاف کر دیں۔پھر چہرے کو ہلکے گرم پانی سے دھو لیں

٭ایک ٹیبل سپون شہد موسمی کے رس کے  20 قطرے ۔ایک ٹیبل سپون ملتانی مٹی اور ایک ٹیبل سپون عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگالیں اور دس منٹ بعد دھو لیں۔

٭بادام اور زیتون کا تیل۔ایک ٹیبل سپون کارن فلیکس یا تیل کے بدلےتازہ کریم لے کر ان کو اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر اچھی طرح دھو لیں

٭چمکیلی اور نرم جلد کے لیے

ایسی جلد کے لیے شہد کا ماسک بہت مفید ہے ۔ایک چمچہ شہد لے کر  اس میں چند قطرے لیموں کا رس  ملا کر چہرے پر لگا لیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اب ٹھنڈے پانی کےچھینٹے چہرے پر ماریں چہرہ ایسے جگمگا اٹھے گا  جیسے اندھیرے میں کوئ دیا جگمگا اٹھے۔
     
        ۔

!کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد سے چھٹکارہ ممکن



                     !کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد سے چھٹکارہ ممکن

کہنیوں کی کالی اور مردہ جلد۔

   سورج کی کرنیں جب براہ راست ہماری جلد پر پڑتی ہیں تواس سے ہماری کہنیوں اور گھٹنوں کی جلد کالی اور سخت ہو جاتی ہے۔ اکثر مرد اور خواتین کہنیوں اور گھٹنوں کی صفائ کا خاص خیال بھی نہیں رکھتے۔ جس کی وجہ سے ان پر میل جمتا رہتا ہےاور جلد کے مسام بلکل بند ہو جاتے ہیں۔ آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جلد مردہ اور رنگت سیاہ ہو جاتی ہے۔  کہنیوں اور گھٹنوں پر موجود  اس مردہ جلد اور سیاہ رنگت کو ختم کرنے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں-
اجزاء۔
       چینی ایک کھانے کا چمچ، زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چٹکی، دودھ ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب-
         ایک پیالی میں سارے اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یکجان کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک   کہنیوں اور گھٹنوں پر مساج کریں پھر کسی اچھے صابن سے دھو لیں۔ یہ عمل روزانہ کریں۔انشاءاللہ ایک ہفتے میں آپ کی کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد مکمل طور پر ختم ہو جائےگی اور جلد نرم وملائم ہو جائے گی۔
پاؤں کی مردہ جلد۔

دھوپ کی وجہ سے جھلسی رنگت کو کیسے نکھارا جائے'


                      دھوپ کی وجہ سے جھلسی رنگت کے لیے۔

جھلسی رنگت۔

ڑماڑرکا رس چار کھانے کے چمچے اور با لائ دو کھا نے کے چمچے لیں۔ اب اس مکسچر کو گردن اور چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگا دیں۔ اس کے بعد دھو لیں ایک ہفتہ یہ عمل کریں۔


2- دودھ میں لیموں کا رس ملا کر رات کو گردن، بازوں اور چہرے پر لگا یں۔ صبح اٹھ کر دھو لیں۔

3-ہائیڈروجن، امو نیا اور صابن کا چورا مکس کرکےان کا جھاگ بنا لیں اور گردن پر لگا لیں۔پندرہ منٹ لگا رہنے دیں پھردھو لیں گردن کی رنگت صاف ہو جا ئے گی۔

4- گرمیوں میں اکثر گردن پر میل جم جاتی ہے۔اسےاتارنے کے یے کچےدودھ میں لیموں اور عرق گلاب ملا کر لگایں گردن صاف ہو جائے گی۔

DERMA WAND IN PAKISTAN.

                   

            Look as YOUNG as you feel!

                             

                       

Portable Washing Machine Marketer's video.



                 

Know About Your Personality.


                            Know About Yourself.

Homemad 100% Best Skin Whitening Lotion.


  Best Home Remedy For Skin Whitening.


   Ingredients!


 Glycerin  8 tbsp.

 Rose Water 4 tbsp.

Lemon Juice 1 tbsp.

Few Drops Almond Oil

 For Softness.

Mix all ingredients well and put it in to after shave lotion  roll on bottle and apply it at night
on all parts of your body.Wash it after two hours.After 15 days you
 will get beautiful,soft and clear
skin.


Blogger templates

Follow us on instagram

Instagram